جرائم و حادثات

بیوی کا قتل شوہر بلندی سے گر کر زخمی، ایک مہینہ پہلے ہی ان دونوں کی ہوئی تھی لو میرج۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واردات

حیدرآباد: شہر کے علاقے چمپا پیٹ میں ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا جبکہ اس کے بعد اس کا شوہر مشتبہ حالت میں دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ چمپا پیٹ علاقے میں ہفتہ کو پیش آیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق چمپا پیٹ راجی ریڈی کالونی میں سپنا نامی لڑکی اپنے شوہر پریم کمار کے ساتھ رہتی تھی، ان دونوں کی ایک مہینہ پہلے لو میریج ہوئی تھی، آج مقامی افراد نے دیکھا کہ پریم کمار مشتبہ حالت میں دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا ہے

 

جب وہ اس بات کی اطلاع دینے کے لیے اس کے گھر پہنچے تو وہاں اس کی بیوی کے نعش پڑی ہوئی تھی جس کا خنجر سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا تھا‌۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول خاتون سپنا کے شادی سے پہلے سریش نامی لڑکے سے تعلقات تھے

 

شبہ کیا جاتا ہے کہ آج سریش اور سپنا گھر میں بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران پریم کمار وہاں پہنچ گیا اور اس نے برہم ہوکر اپنی بیوی کا خنجر سے حملہ کر کے قتل کر دیا اس کے بعد سریش اور پریم کمار کے درمیان جھگڑا ہوا، سریش نے پریم کمار کو دوسری منزل سے ڈھکیل دیا

 

جسکی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا ۔پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button