گورنمنٹ فورٹ ہائی اسکول جگتیال میں ٹائلٹ تعمیر کروانے کے لئے رکن کونسل جیون ریڈی سے نمائندگی

جگتیال _گورنمنٹ فورٹ ہائی اسکول اردو میڈیم جگتیال کی اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد مدثر علی ابو نے رکن کونسل ٹی جیون ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اسکول میں ٹائلٹ تعمیر کرنے کی درخواست کی۔مدثر علی نے نمایندہ کونسلر محمد اظہر، کانگریس لیڈر شمش الدین تبریز اور خان کے ساتھ جیون ریڈی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تین کھنی علاقے میں گزشتہ 20 سال سے گورنمنٹ فورٹ ہائی اسکول قائم ہے جہاں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے اسکول میں صرف ایک ٹائلٹ ہے جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو کافی پریشانی ہورہی ہے انہوں نے لڑکوں کے لیے دو اور لڑکیوں کے لئے دو ٹائلٹ تعمیر کروانے کی رکن کونسل سے خواہش کی۔