عادل آباد آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام انجینئرس ڈے

عادل آباد۔15/ستمبر
ضلع مستقر عادل آباد میں عادل آباد آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئر اسو سی ایشن کے زیر اہتمام کلکٹریٹ چوک کے دفتر پر انجینئرنگ ڈے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس تقریب میں صدر انجینئرنگ اسو سی ایشن ایس پرکاش راؤ نے شہر کے تمام آرکیٹیکٹس اور انجینئرس کو مبارکباد دی اور کہا کے ہمیں شہر میں جاری کاموں اور نو تعمیر کردہ بلڈنگ پرمیشن کو میونسپل کی ہدایات کے مطابق تعمیر کرنا چاہیے۔اور عوام کو کسی بھی تعمیراتی کاموں کے لئے اطمنان دلائی اور دھوکہ نہ دیں۔میونسپل کے قانون اور بائلاس کے مطابق بلڈنگ کا نقشہ تیار کریں اور عوام کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔اور شہر میں جاری حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں۔اس تقریب میں انجینئرس سندیپ،راجیشورجنرل سیکریٹری اے جگدیشور،برہما سرینو،عبدالرب،الماس،لطیف، صابر،وجیے م،ایم راجو،باتولا سرینیواس آرکیٹیک۔سنتوش کمار و دیگر موجود تھے۔