عادل آباد میں پولیس کمانڈ کنٹرول روم کا سنگ بنیاد _ ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک کا خطاب

ضلع کلکٹر عادل آباد شریمتی سکتا پٹنائک نے پولیس کمانڈ کنٹرول روم کے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا کہ پولیس کی بر وقت چوکسی کے ذریعہ جرائم و حادثات کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے۔انہوں نے پولیس عملہ کی خدمات کی ستائش کی۔سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں پولیس کا نظام جدید ٹیکنالوجی سے مضبوط کیا جا رہا ہے اور جرائم کی شرح کم ہو رہی ہے۔وہ آج ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک اور ایس پی راجیش چندر کے ہمراہ کیلاش نگر میں شہری ترقی کے حصے کے طور پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پولیس کمانڈ کنٹرول روم کے تعمیراتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

 

۔واضح رہے کہ مذکورہ تعمیراتی کام عادل آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت کیا جارہا ہے۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں سی ایم کے سی آر نے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے پولیس کمانڈ کنٹرول روم جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ قائم کیا گیا۔کہا جاتا ہے کہ یہ نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا کا سب سے بڑا پولیس کنٹرول روم ہے۔اسی طرح عادل آباد میں بھی کنٹرول روم 2 کروڑ روپے کے بلدیاتی فنڈز سے قائم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ 20 لاکھ روپے کے ساتھ ایک اور عمارت کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس نئے کنٹرول روم کے قیام سے نگرانی کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔عادل آباد شہر میں پہلے ہی 130 سی سی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور مزید 420 سی سی کیمروں کی تنصیب سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے

 

۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت صحت عامہ کی خاطر ایک کروڑ لوگوں کو کوویڈ ویکسین فراہم کرنے کے پروگرام کو تیز کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی وینکٹیشور راؤ،میونسپل کمشنر شیلجہ،مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین میٹو پرہلاد،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، فلور لیڈر بنڈاری ستیش،وارڈ کونسلر ارچنا رام کمار،ٹی آر ایس قائدین پولیس عہدیداران و دیگر موجود تھے۔