نیشنل

لو جہاد کے نام پر ہونے والی مہا پنچایت ملتوی، سکشن 144نافذ۔ ذمہ داران گھروں پر نظربند

نئی دہلی: ریاست اتراکھنڈ میں نابالغ لڑکی کے اغوا کے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سےمہا پنچایت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اطلاعات ملی ہیں کہ ضلع اترکاشی میں 15 جون کو منعقد ہونے والی ہندو تنظیموں کی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگلی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت لو جہاد کے حوالے سے ہونے والی تھی۔

 

 

صورتحال کے پیش نظریہاں 14 تا19 جون سکشن 144 نافذ کردیا گیا ہے اسی لئے مہاپنچایت کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرسٹراسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس مہا پنجایت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی مہاپنچایت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس اثناء میں مہاپنچایت کے منتظم راکیش اتراکھنڈی اور سوامی درشن بھارتی کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button