محبوب نگر کے رکن جماعت الحاج محمد اسحاق صوفی موظف محکمہ برقی کا انتقال

 

محبوب نگر 16 ستمبر (اردو لیکس) الحاج محمد اسحاق صوفی موظف محکمہ برقی کا بعمر 89 سال بروز چہارشنبہ صبح 10 بجے انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر موتی مسجد محبوب نگر میں ادا کی گئ اور تدفین موتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی جلوس جنازہ میں رشتہ داروں’ لواحقین کی کافی تعداد شریک تھی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں مرحوم جماعت اسلامی ہند کے متحرک رکن جانے جاتے تھے، مرحوم کی فاتحہ سیوم 17 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر موتی مسجد محبوب نگر میں منعقد ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے /6300894394/ 8985801113/ 9441628007 پر ربط کریں