جنرل نیوز

سینئر صحافی جناب محمد بشیر الدین کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری _ آئی سی یو سے جنرل وارڈ منتقل

حیدرآباد _ روزنامہ منصف کے سینئر صحافی جناب محمد بشیر الدین کے ہارٹ کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری نامپلی کے کیر ہاسپٹل میں انجام دی گئی۔جو 6 گھنٹوں تک جاری رہی ۔انھیں تین دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا اور وہ فی الحال آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کردیئے گئے ہیں جناب محمد بشیر الدین کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی جاتی ہے ان کے فرزند نے ہاسپٹل میں ان کے والد کی عیادت کرنے والوں اور صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے کیر ہاسپٹل پہنچ کر محمد بشیر الدین کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر  پی سی سی کے سیکرٹری محمد امتیاز بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button