جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع وقف تحفظ و رابطہ کمیٹی کے وفد کا دورہ مکتھل، اوقافی جائیدادوں کا معائنہ

ناراٸن پیٹ ضلع کے حلقہ اسمبلی مکتھل مستقر پر وقف اراضیات پر نا جائز قبضوں کی شکایت پر ضلع وقف پروٹیکشن اینڈ کوآر ڈینشین کمیٹی کے اراکین خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، محمد جاوید ایڈوکیٹ نے مکتھل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے سروے نمبر 191 سروے نمبر 191(پائیکی) میں موجود کم وبیش تین ایکڑ اراضی پر جاری تنازعہ کے متعلق تحصیلدار مکتھل سے ملاقات کی۔ وفد نے تحصیلدار مکتھل سے مذکورہ بالا سروے نمبرات میں کسی بھی جائیداد کی خریدو فورخت پر روک لگانے اور کسی بھی قسم کی رجسٹری نہ کرنے کی درخواست کی

 

اور مکتھل مستقر کی اوقافی جائیدوں کے متعلق ریوینیو ریکارڈ کی نقل کیلئے تحصیلدار کو درخواست دی۔ بعد ازاں وفدنے سروے نمبر23اور سروے نمبر 945میں موجود وقف اراضیات کا بھی معائنہ کیا اور مقامی اقلیتی قائدین سے بھی ملاقات کی۔ خواجہ فیاض الدین انوار پاشاہ اور جاوید ایڈوکیٹ اراکین کمیٹی نے بتایا کہ شہر مکتھل سے مسلسل اوقافی جائیدادوں کے متعلق شکایات کی موصولی کے بعد وفد نے مکتھل کے دورے کا فیصلہ کیا اور آج بہ نفس نفیس اوقافی اراضیات کا معائنہ بھی کیا۔ اور عہدیداروں سے بھی ملاقات کی گئی اور کہا کہ ان بیش قیمتی اراضیات کی بازیابی کیلئے کمیٹی شب و روز جد و جہد کریگی۔اس موقع پر مقامی قائدین کے تعاون کی بھی انہوں نے اپیل کی اس موقع پر مولانا عبدالعلیم کوثر،مفتی رحمت علی، محمد جمشید، محمد زاہد علی، زبیر، عرفات ،شکیل، عزیز مجلسی قاٸدین مکتھل، و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button