ایجوکیشن

لاسیٹ کراش کورس

حیدرآباد۔ 20۔ مارچ (راست) ملک کے موجودہ حالات میں یہ ضروری ہو گیا ہے کہ شعبہ قانون میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافہ ہو۔

 

اسی احساس کے پیش نظر گیانم اکیڈیمی اینڈ جونیر کالج کی جانب سے لاسیٹ 2024ء میں شرکت کے لئے طلبہ کو راغب کرنے اور انہیں تیار کرنے کے مقصد سے لاسیٹ کراش کورس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تجربہ کار اساتذہ روزانہ 2 کلاس لیں گے جو فی کس 90 منٹ پر مشتمل ہو گیں۔

 

اس کورس کے دوران ہفتہ وار ٹسٹ منعقد کئے جائیں گے۔ طلبہ کے شبہات دور کرنے کے لئے اضافی کلاس بھی ہوں گی۔ تفصیلات کے لئے فون9493843838یا 9885553751 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button