جنرل نیوز

عادل آباد میں مجلسی کونسلرس، قائدین و کارکنوں کا اہم اجلاس

عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر میں شاہد احمد توکل کی نگرانی میں مجلسی کونسلرس،نمائندہ کونسلرس اور نمائندہ کوآپشن ممبر کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں شہر کے تمام وارڈس کے ذمہ داران،کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر مذکورہ قائدین و کونسلر شیخ نذیر،نمائندہ کونسلرس سید راشد الحق،ظفر احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر و ضلع کلکٹر نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ہدایت دی کے الیکٹورل رولس کے مطابق حلقہ اسمبلی عادل آباد میں اسپیشل سماری روائزیشن اور فوٹو الیکٹورل رولس کے لئے بوتھ لیول ایجنٹ کا تقرر عمل میں لایا جارہا ہے۔اسکے لیے بوتھ لیول ایجنٹس کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اور انہیں ووٹر فہرست میں ناموں کی شمولیت،تصدیق، تصویر اور ریسیڈینشل پتہ کی تصحیح سے متعلق بتایا گیا۔شاہد احمد توکل نے مخاطب کرتے ہوئے جماعت کے تمام کونسلرس،نمائندہ کونسلرس،نمائندہ کوآپشن ممبر اور کارکنان کو متحد ہوکر اپنے اپنے وارڈوں اور محلہ جات میں عوام کی خدمت کرنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی بوتھ لیول ایجنٹس کو محنت کرتے ہوئے ناموں کے اندراج، تصحیح کرتے ہوئے خدمات انجام دینے کی ہدایت دی۔اس موقع پر کونسلر شاہنواز الرحمن، نمائندہ کوآپشن ممبر محمد روہیت،شکیل احمد، سید عنایت،این اشوک,سید ارشد،شاہد خان،بابو شاہ، شیخ عتیق،شیخ عرفان،شیخ مدثر، سید مدثر ہاشمی،شیخ آصف، عبدالمتین و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button