تلنگانہ

حیدرآبادی بزنس مین نصیر خاں نے خریدی 12 کروڑ روپے کی کار

حیدرآباد _ 15 دسمبر ( اردولیکس)ہندوستان میں لگژری کاروں کے شوقین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہندوستان میں بڑے بڑے بزنس مین، مشہور شخصیات، کرکٹرس کے ساتھ ساتھ کئی دولتمند افراد  کے پاس ایک سے زیادہ لگژری کاریں ہیں۔ لیکن ان سب کے درمیان حیدرآباد کے ایک نوجوان کا سب سے زیادہ چرچا ان دنوں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چل رہا ہے ۔ یہ نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ حیدرآبادی بزنس مین نصیر خان ہے۔ نصیر خان کی اب ایک الگ شناخت ہے۔ لگژری کاروں کے شوقین نصیر خان کا نام سرفہرست آتا ہے۔ نصیر خان نے  اپنے گیراج میں موجود اپنی تمام کاروں کی جھلک شیئر کی ہے۔ نصیر کے پاس رولز رائس کلینن بلیک، لیمبوروگھینی، لیمبوروگھینی یوروس، فورڈ مستنگ، فیراری، مرسڈیز بینز جی کلاس، سی ایم سی کے علاوہ دیگر لگژری کاروں اور سپر بائیکس جیسے Ducati Panigale V4 کے مالک ہیں۔

 

حیدرآبادی بزنس مین  نصیر خاں کو McLaren 765 LT Spider سوپر کار حال ہی میں تاج فلک نما پیالس میں ڈیلیوری کی گئی جس کی قیمت 12 کروڑ روپئے ہے۔ نصیر خاں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے سب سے قیمتی کار کی خریدی کی اور ہندوستان میں یہ سوپر کار فروخت کیلئے دستیاب ہے۔ اور وہ ملک میں سب سے مہنگی کار خریدنے والے واحد شخص ہوگئے ہیں

 

سوشیل میڈیا پر  نصیر خاں نے خو د اس کار  کی خریدی کا انکشاف کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ 765 Lt Spider حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے شخص ہیں۔ نصیر خاں نے انسٹگرام پر اس قیمتی کار کے ساتھ اپنی تصویر کو پوسٹ کیا۔ لال رنگ کی یہ قیمتی کار حاصل کرتے ہوئے انہوں نے ایک تاریخی مقام پر کار کی ڈیلیوری حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ McLaren کمپنی کی جانب سے تیارکردہ یہ ایک منفرد کار ہے۔ کار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا چھت صرف 11 سکنڈ میں کھل سکتا ہے۔ کار میں 4.0 لیٹر ٹوئن ٹربو چارجڈ V8 پٹرول انجن ہے۔ نصیر خاں نے خود کو کار کلکٹر اور انٹر پرینر قرار دیا ہے اور سوشیل میڈیا پر کئی لکژری کاروں کے ساتھ ان کی تصاویر موجود ہے۔بتایا جاتا ہے کہ نصیر خاں  کنگس گروپ آف کمپنیز کے ڈائرکٹر ہیں۔ یہ کمپنی حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتی ہے۔ نصیر خاں کے والد شاہنواز کنگس گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں۔ نصیر خاں کے پاس پہلے سے جو کئی  قیمتی گاڑیاں موجود ہیں، جس کی قیمت کروڑوں روپئے بتائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button