جنرل نیوز

اوٹکور کی جامع مسجد پنچ کے امام و خطیب نے ویکسین کی پہلی ڈوز لی بتایا کہ ویکسین مکمل محفوظ ہے

 

اوٹکور۔(اردو لیکس- محمد وسیم)اوٹکور منڈل مستقر کی جامع مسجد پنچ کے امام و خطیب مولانا نورالاسلام رحمانی نے ویکسین کی پہلی خوراک لی انہوں نے کہا کہ ویکسین مکمل طریقہ سے محفوظ ہے اس سے کسی طرح کی کوٸی پریشانی نہیں ہے لوگوں کو چاہیۓ کہ اس سے بلکل خوف زدہ نہ ہوں اور نہ ہی گھبراٸیں۔ عوام میں ویکسین کی ڈوز کو لیکر طرح طرح کی افواہوں کا بازار گرم ہے اس لیۓ لوگ ویکسین لینے سے کترا رہے ہیں لوگوں کو چاہیۓ کہ افوہوں پر بلکل دھیان نہ دیں- مولانا نے عوم الناس سے اپیل کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر ویکسین لیں اور ساتھ ہی اس سلسلہ میں جو حکومتی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے اسکی بھرپور معاونت کریں-

متعلقہ خبریں

Back to top button