تلنگانہ

سنکرانتی کے موقع پر رقص کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خاتون کی موت _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں افسوسناک واقعہ

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں سنکرانتی کے موقع پر ساتھی خواتین کے ساتھ رقص کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 40 سالہ راجا منی نامی ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

یہ واقعہ  ضلع کریم نگر کے شنکرا پٹنم منڈل کے کالوالا گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کی یوتھ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگولی کے مقابلے منعقد کئے گئے۔بعد ازاں ان خواتین کی جانب سے رقص کااہتمام کیاگیا اس دوران  دل کا دورہ پڑنے سے یہ خاتون اچانک گرپڑی۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کومردہ قراردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button