اوٹکور ٹی آر ایس پارٹی کے انتخابات_محمد آصف بڑے پیر میناریٹی صدر منتخب

 

اوٹکور(اردو لیکس۔محمد وسیم) اوٹکور مستقر میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے انتخابات کٸے گٸے۔تفصیلات کے مطابق مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کی ہدایت پر ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے اوٹکور مستقر میں انتخابات عمل میں لاٸے گٸے۔جس میں اوٹکور مستقر کے ماٸناریٹی ٹاٶن یوتھ لیڈر کی حیثیت سے محمد آصف بڑے پیر کو منتخب کیا گیا ہے۔موصوف کا سیاسی اثر و رسوخ بھی بہتر ہے قابل تعریف بات یہ ہے کہ محمد آصف جو باصلاحیت باکردار نوجواں قاٸد ہونے کے ساتھ ساتھ مستقر میں غریب و غربا بیواٶں کے مسٸلہ و مساٸل کو لیکر ان کی مسٸلہ کی حل کی یکسوٸی کیلٸے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اوٹکور ٹاٶن صدر کی حیثیت سے وینکٹیش گوڑ ناٸب صدر سمیع اللہ کلوال کو مقرر کیا گیا۔اس موقع پر اوٹکور سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،کوآپشن ممبر عبدالرحمن شبو،کو آپریٹیو سوساٸٹی چیرمین ایم۔بال ریڈی،سابق ایم پی ٹی سی گووندپا،ماٸنارٹی سینیر قاٸدین ناصر خان،ضمیر علی،عبدالقادر کرنول،بابو ٹیلر،عبدالخالق،اروند کمار سابق زیڈ پی ٹی سی پارٹی کی سند حوالے کرتے ہوٸے۔اس موقع پر نو منتخب صدور کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی گٸی۔