نیشنل

سونیا گاندھی نے سیاسی ریٹائرمنٹ لینے کا دیا اشارہ _ کہا بھارت جوڑویاترا کے بعد ان کی سیاسی اننگز ختم ہوسکتی ہے۔

نئی دہلی _ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے اپنے سیاسی ریٹائرمنٹ کے تعلق سے آج ایک اہم تبصرہ کیا۔ چھتیس گڑھ رائے پور میں منعقدہ کانگریس پلینری میں سونیا گاندھی نے سیاسی ریٹائرمنٹ کا ذکر کیا گیا۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو کانگریس پارٹی کے لئے ایک اہم موڑ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے بعد ان کی سیاسی اننگز ختم ہو گئی ہے۔

 

سونیا نے کہا کہ راہول گاندھی نے یاترا کے لیے سخت محنت کی۔راہول گاندھی کی یاترا نے عوام اور کانگریس پارٹی کے درمیان تعلقات کو ہم آہنگ کرنے میں کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے ان تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راہول گاندھی کے ساتھ کھڑے ہو کر جوڑو یاترا کو کامیاب بنایا۔ سونیا نے کارکنوں سے کہا کہ وہ کھرگے کی قیادت میں انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس اور ملک کے لئے بہت اہم وقت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومتیں ہر اداروں کو بے رحمی سے دبا رہی ہیں اور ان پر قبضہ کر رہی ہیں۔ سونیا نے کہا کہ مودی کے تمام فیصلے صرف چند تاجروں کے حق میں ہیں۔

 

سونیا گاندھی نے بی جے پی پر اقلیتوں، دلتوں، آدیواسیوں اور خواتین کے خلاف کام کرنے اور آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے، وہ آزادی، مساوات، بھائی چارے اور سب کے لیے انصاف کے لیے لڑے گی۔ سونیا نے کارکنوں سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں بی جے پی کو شکست دینے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button