نیشنل

پکوان گیس کی قیمت میں بھاری کمی۔ صارفین کو ملے گی راحت

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ مودی حکومت نے تمام صارفین کے لیے کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کر دی ہے۔ ساتھ ہی اجولا اسکیم کے استفادہ کنندگان کے لیے 400 روپے کی کمی کی گئی ہے

 

 

اس سے 33 کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ اس وقت گھریلو کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کی قیمت تقریباً 1100 روپے ہے لیکن اب عام صارفین کے لیے یہ 900 روپے کے لگ بھگ ہو گی۔

زیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت منعقدہ کابینہ کا اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ عام پکوان گیس صارفین کے لئے سلنڈر پر دو سو روپے کمی کا فیصلہ کابینہ نے کیا ہے

 

 

جبکہ اجولا اسکیم کے تحت صارفین کو سلنڈر پر چارسو روپے کی رعایت دی جائے گی۔ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ رکشابندھن کے موقع پر یہ وزیراعظم کی جانب سے ملک کی خواتین کے لئے تحفہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button