جنرل نیوز

عادل آباد کلکٹریٹ میں کورونا کی ٹیکہ اندازی پروگرام پر کونسلرس کے ساتھ اہم اجلاس

عادل آباد : عادل آباد کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ ، میونسپل کمشنر شریمتی اے شیلجہ ، میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کونسلرس کے ہمراہ ویکسینیشن شعور بیدار اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر عادل آباد کے 49 وارڈوں میں صد فیصد 18 سال سے زائد عمر والے مرد و خواتین کو ویکسین لگوانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کونسلرس و نمائندہ کونسلرس و کوآپریشن ممبر نے ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی۔جس پر ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ نے تمام تر انتظامات کو قطعیت دینے محکمہ صحت و محکمہ بلدیہ کو ہدایات دی اور متعلقہ وارڈ کونسلرس کے ہمراہ گھر گھر جاکر عوام کو ویکسین لگوانے ترغیب دینے پر توجہ دلائی۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر،ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ہیچ او،کونسلرس کے علاوہ گنیش اتسو سمیتی کے ذمہ داران و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button