نیشنل

مولانا رابع حسنی ندوی صاحب کے انتقال پر سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کا اظہار تعزیت

حیدرآباد _ 15 اپریل ( اردولیکس) تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ معروف اسلامی اسکالر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں اسلام کی تعلیمات اور علم کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی کاوشیں واقعی قابل تعریف ہیں۔ ان کے خاندان اور دوستوں سے میری تعزیت۔

متعلقہ خبریں

Back to top button