جنرل نیوز

عادل آباد میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سوپر اسٹار ورلڈ چیمپئن گریٹ کھلی کی آمد

عادل آباد _ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سوپر اسٹار ورلڈ چیمپئن گریٹ کھلی نے آدتیہ کھندیشکر سوسائٹی کے صدر آدتیہ کی دعوت پر عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے مہالکشمی گنیش منڈل کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا انعقاد محلہ ترپلی میں واقع ماروتی شوروم کے احاطہ میں عمل میں لایا گیا۔پولیس کی جانب سے اجازت نہ ہونے پر سادگی کے ساتھ پروگرام منعقد کرتے ہوئے صبح کی اولین ساعتوں میں گریٹ کھلی کو روانہ کردیا گیا۔گریٹ کھلی رات دیر گئے قریب دو بجے عادل آباد پہنچے تھے انکی آمد پر آدتیہ کھندیشکر اور انکے افراد خاندان نے شاندار استقبال کیا اور شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت بھی پیش کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آدتیہ کھندیشکر نے عادل آباد کی عوام سے تفصیلات بتائی اور آئندہ گریٹ کھلی کو طلب کرتے ہوئے تمام محبان سے ملاقات کرانے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button