جرائم و حادثات

چوتھی منزل سے چھلانگ لگا‌ کر خاتون کی خودکشی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: حیدر اباد میں ایک خاتون نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ مشیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے بموجب 22 سالہ فردوس فاطمہ ساکن بھولک پور کی شادی اسی علاقے کے گلشن نگر سے تعلق رکھنے والے محمد فیروز کے ساتھ تقریبا ایک سال قبل ہوئی تھی۔

 

 

 

بتایا گیا ہے کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اسے سسرالی رشتہ دار ہراساں کر رہے تھے اور اسے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی ہراساں کیا جا رہا تھا، سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر کل خاتون نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button