تلنگانہ

مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے تلنگانہ پی سی سی الیکشن کوآرڈننیشن کے وفد کی نمائندگی

الیکشن کمیشن اف انڈیا کے  عہدیداروں کے دورہ حیدرآباد  کے موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس الیکشن کوارڈینیٹر کمیٹی کے  صدرنشین  جی نرنجن کی قیادت میں ڈاکٹر مرری چنا ریڈی ہیومن رسورس ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ میں چیف الیکشن کمیشن اف انڈیا سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر  دھرمندر شرما جی سے ملاقات کی اور 32 شکایات پر مبنی تفصیلی  یاد داشت حوالے کیے ۔

 

جس میں خاص طور پر گھر گھر جاکر ووٹرس کی تحقیقات کا کام   سپرویزس اور بل ایل اوز  اپنا کام مکمل نہیں کرسکے اس لئے کہ ریاستی حکومت نے دس سالہ جشن 2/جون سے 22/جون 2023 منا نے کیلئے سرکاری عہدے داروں کا استعمال کیا جس کی وجہہ سے یہ اہم کام تکمیل نہیں ہو پایا

 

اس کے علاوہ کیی BLO’s بوتھ لیول افسر میں بہت سارے ایسے افراد  تقرر کیے جنھیں کچھ بھی معلومات نہیں ہیں ۔اور کئی خاندان کے افراد الگ الگ پولنگ اسٹیشنوں میں رکھے گئے جس سے ایک خاندان کو الگ الگ پولنگ اسٹیشن جاکر اپنے ووٹ استعمال کرنے میں دشواریاں ہو رہی ہیں اسکے ساتھ ویجلینس ٹیم کو پوری طرح متحرک رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔۔اور کئی ایسے ووٹرس ہیں جو اپنا ووٹ اس ریاست کے علاوہ دوسرے ریاست میں بھی استعمال کر رہے ہیں اس کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے

 

نرنجن نے مزید کہا کہ پہلے ووٹر سلپ سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقسیم کیا جاتا تھا لیکن الیکشن کمیشن اف انڈیا کے احکامات پر خود کمیشن کی جانب سے BLO’s ووٹر سلپ تقسیم کیے جانے کے احکامات کے بعد سے یہ ووٹرس کو سلپ تقسیم نہیں کیے جارہے ہیں جس سے ووٹرس اپنے ووٹ کو استعمال نہیں کر پا رہے ہیں ۔اس کام میں BLO’s کوئی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اس پر سخت نوٹ لینے کیلئے  مطالبہ کیا گیا۔ تاکے ووٹرس کا فیصد بڑھ سکے

 

۔اس سے قبل الیکشن ریٹرننگ افسر ووٹرس کو فون کے ذریعے  اطلاع دیا  کرتے تھے کہ ووٹر کا پولنگ اسٹیشن کونسا ہے اور کہاں ہے لیکن اس سسٹم کو نکال دیا گیا اس کو بحال کیا جائے ۔انہونے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن اف انڈیا کی ٹیم ایک مرتبہ گھر گھر پہونچ کر ووٹرس کی تحقیقات کریں تا کہ انھیں بھی پتہ چلے کہ کتنے فیصد یہ کام بوتھ لیول افسر یہ کام کو تکمیل کیا ۔

 

اور مزید مطالبہ کیا کہ گھر گھر ووٹرس تحیقات کیلئے اور BLA’s بوتھ لیول اسسٹنٹ جو پولیٹیکل پارٹیز کی جانب سے تقرر کیا جاتا ہے 30/جون سے بڑھا کر 25/جولائی 2023 کرنے کا کیا مطالبہ ۔اور دیگر مسایل پر بھی تفصیلی بات کی گئی ۔
سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب دھرمندر شرما جی نے کافی اطمینان کے ساتھ تمام مسائل کی سماعت کی اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کریں گے

 

اس وفد میں کوآرڈینیٹر جناب پی راجیش کمار اور اراکین کمیٹی – جناب نریندر راؤ تنھیر – جناب ین کرشنا کمار گوڈ – محمد واجد حسین َ اور ششی بھوشن بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button