جگتیال بلدیہ کی چیئرپرسن بوگا شراونی حادثہ میں محفوظ رھ گئی

جگتیال بلدیہ کی چیئرپرسن بوگا شراونی ایک بڑے حادثہ میں محفوظ رھ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ آج گنیش مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر جگتیال کے چنتا کنٹہ تالاب میں چیئرپرسن شراونی مورتی کا وسرجن کررہی تھی کہ مورتی کے وسرجن کے لئے استعمال ہونے والے تختہ کا توازن بگڑ گیا جس کے نتیجے میں حادثاتی طور پر وہ  پانی گر پڑی تاہم وہاں موجود افراد نے انھیں بچا لیا۔