نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے متیالماں گوڑم میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ایک حادثے میں تیز رفتار کار نے ٹھیری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔دوسرا حادثہ بھی کار اور لاری کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔جس میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔