جنرل نیوز

خالص افسانچوں پر مشتمل ادبی رسالہ “افسانہ نما” کی رسم اجراء

ریاض ۔ کے این واصف

اردو ادب میں اپنی نوعیت کا پہلا رسالہ “افسانہ نما” شائع کیا گیا ہے۔ جس کی شاندار پیمانے پر رسم اجراء اتوار 23 جولائی 2023 کو اورنگ آباد میں عمل میں آئے گی۔ تقریب کا اہتمام “حنا ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی اورنگ آباد نے بمقام مولانا آزاد ریسرچ سنٹر آڈیٹورم میں کیا ہے۔ اس دو ماہی رسالے کی تقریب رسم اجراء جملہ تین اجلاسوں پر مشتمل ہوگی۔ پہلا اجلاس صبح 30-11 تا 30-1رسم اجراء و اظہار خیال۔ دوسرا اجلاس 30-2 تا 30-4 بجے بزم افسانہ۔ تیسرا اجلاس رات 8 بجے 11 بجے محفل مشاعرہ۔ ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button