اوٹکور میں 9 روزہ گنیش وسرجن جلوس کا پرامن اختتام ضلع ایس پی کی زیرنگرانی محکمہ پولیس کا سخت بندوبست

 

اوٹکور:(اردو لیکس۔محمد وسیم) اوٹکور منڈل مستقر میں آج گنیش وسرجن جلوس کا پرامن اختتام پذیر ہوا۔اس مرتبہ مستقر میں جملہ 21 گنیش مورتیوں کا وسرجن عمل میں آیا۔اس جلوس کے پیش نظر محکمہ پولیس کی جانب سے سخت سیانتی انتظامات کٸے گٸے تھے۔بالخصوص احتیاتی طور پر گنیش جلوس گذرنے والے موجود راستے پر واقع مسجد پنچ کی دیوار کو پولیس کے جانب سے کور سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ضلع ناراٸن پیٹ ایس پی ڈاکٹر چیتنا نے اوٹکور میں قیام کرتے ہوٸے ایڈیشنل ایس پی و ڈی ایس پیز اور پولیس عملہ کے ہمراہ انتظامات کی راست نگرانی کی مستقر کے تمام حساس مقامات چوراہوں،عبادت گاہوں پر بھاری تعداد میں پولیس جوانوں کو تعینات کیاگیا۔حساس مقام کہا جانے والا جامع مسجد پنچ میدان کو پولیس چھاٶنی میں تبدیل کردیا گیا۔اس موقع پر محکمہ پولیس کے بندوبست میں 2 ڈی ایس پیز،7 سی آٸیز،19 ایس آٸیز،19 اے ایس آٸیز و ہیڈ کانسٹبلز،133 کانسٹبلس،48 ہوم گارڈز،17 اے آر فورس ہیں۔جملہ محکمہ پولیس کی جانب سے 245 پولیس عملہ کے علاوہ انٹیلجنس کے اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔اور وجرا آنسو گیس گاڑی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر اوٹکور مستقر میں جملہ 42 سی سی کیمروں کو نصب کیا گیا تھا۔