نیشنل

دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا 5 سال جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ہوئے با عزت بری

ممبئی _ 14 اکتوبر ( اردولیکس ) دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا کو عدالت نے با عزت بری کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ انھیں 5 سال قبل  ماؤنوازوں سے روابط کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن آج ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے اس معاملے میں پروفیسر سائی بابا کو بری کر دیا۔ انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

 

جسٹس روہت دیو اور جسٹس انیل پنسارے پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔ 2017 میں ٹرائل کورٹ نے سائی بابا کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ پروفیسر سائی بابا نے اس فیصلے کو چیلنج کیا۔ جسمانی طور پر کمزور ہوجانے کی وجہ سے وہ فی الحال وہیل چیئر پر  ہیں۔ وہ سینٹرل جیل ناگپور میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں

 

اسی کیس سے ماخوذ پانچ دیگر افراد کو بھی بری کر دیا گیا۔ کیس کی تفتیش کے دوران ایک شخص جان کی موت ہوگئی ۔ اگر یہ تمام کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں ہیں تو بنچ نے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ 2017 میں، گڈچرولی ضلع کی ایک سیشن عدالت نے سائی بابا اور دیگر کو مجرم قرار دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button