تلنگانہ کانگریس کے ورکنگ صدر انجن کمار یادو کی کانگریس قائدین نے عیادت کی

سابق وزیر وکنوینر  تلنگانہ کانگریس پولیٹیکل افیرس کمیٹی   محمد علی شبیر اور کانگریس کے دیگر قائدین نے آج اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز میں تلنگانہ کانگریس کے ورکنگ صدر و سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو کی عیادت کی۔جو گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں سابق وزیر محمد علی شبیر نے انجن کمار یادو سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کانگریس قائدین نے ڈاکٹروں سے بات بھی کی جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ رفتہ رفتہ ان کی صحت اچھی ہورہی ہے عیادت کرنے والوں میں کانگریس قائدین مہیش کمار گوڑ، واجد حسین، دلاور حسین، اور دوسرے شامل تھے بعد ازاں ان قائدین نے انجن کمار یادو کے فرزند انیل کمار یادو سے بھی بات چیت کی