نیشنل

وندے بھارت ٹرین میں سیلفی لینا ایک شخص کو مہنگا پڑا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس) جب سے سوشل میڈیا عام ہوگیا ہے بعض لوگوں میں نئے نئے طریقے سے سلیفی لینے کا شوق پیدا ہوا ہے تاکہ وہ اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کی واہ واہ لے سکیں۔

اسی طرح سیلفی لینے کا شوق نے ایک شخص کو کافی مہنگا پڑا۔ دو دن قبل تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح عمل میں آیا تھا ۔آندھراپردیش کے راجمندری اسٹیشن پر ایک شخص جو تفریح ​​کے لیے وندے بھارت ٹرین کی سیلفی تصویر لینا چاہتا تھا، مشکل میں پڑ گیا۔ وہ ٹرین میں بیٹھ کر مختلف انداز میں تصاویر لیں لیکن ٹرین سے اترنے سے پہلے ہی دروازہ بند ہو گیا  اس نے دروازے کے پاس کھڑے ہو کر اسے کھولنے کی کوشش کی۔لیکن وہ ٹرین میں ہی رھ گیا ۔ اتنے میں ریلوے کا ٹی سی وہاں پہنچ گیا اور اس شخص نے ٹرین کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی

 

جس پر ٹی سی نے کہا کہ ٹرین کے دروازے نہیں کھولے جا سکتے۔ وہ اسٹیشن پر پہنچنے اور اسٹیشن سے نکلتے وقت خود بخود کھلتے اور بند ہوجاتے ہیں۔ آپ کو وجئے واڑہ میں اترنا ہوگا۔ جرمانہ باندھ کر بیٹھو ۔ ٹی سی کا سخت  لہجہ سن کر وہ شخص یکدم ہکا بکا رہ گیا۔

 

اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اور اس پر مضحکہ خیز تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ ‘اب ریل ٹکٹ کی قیمت + جرمانے کی قیمت + واپسی کے سفر کی قیمت = ایک تصویر’، ‘زندگی میں دوبارہ سیلفی لینے کے لیے ٹرین میں نہیں چڑھوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button