دہلی میں بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیام گاہ پر حملہ’ نارائن پیٹ کے مجلسی رکن بلدیہ محمد تقی چاند کی مذمت

نارائن پیٹ: جناب محمد تقی چاند مجلس رکن بلدیہ نارائن پیٹ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی نئی دہلی میں واقع قیام گاہ پر منگل کی شام ہندو سینا تنظیم کے غنڈوں اور غیرسماجی کے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس حملے کو جمہوریت پر حملے سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک رکن پارلیمنٹ کی قیام گاہ پر نہیں بلکہ ہندوستان کی جمہوریت’ انسانیت کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و ایم پی کی قیام گاہ پر حملہ کرتے ہوئے مجلس کے کارکنوں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے مجلس کسی سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے۔ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس نارائن پیٹ نے ہندو سینا کے کارکنوں کے طرف سے کے گے حملہ آور سنگباری کی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کرواے اور حملہ وار غنڈہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے۔