تلنگانہ

رکن اسمبلی روہت ریڈی کی سیکورٹی میں اضافہ _ بلٹ پروف گاڑی بھی الاٹ

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے تانڈور  کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے حکمراں جماعت کے ایم ایل ایز کی خریداری کا پردہ فاش کیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے روہت ریڈی کو 4+4 گن مین الاٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فی الحال، روہت ریڈی کے پاس 2+2 سیکورٹی ہے.. حالیہ پیش رفت کے تناظر میں، اس تعداد کو بڑھا کر 4+4 کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انہیں بلٹ پروف گاڑی بھی الاٹ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تین دن قبل ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو پارٹی سے منحرف ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے بھاری  لالچ دیا گیا تھا اس واقعہ نے ریاست کی سیاست میں سنسنی پیدا کر دی تھی۔ روہت ریڈی اس معاملے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ پولیس نے ان کی دی گئی اطلاع پر معین آباد فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور ملزمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے تانڈور کے ایم ایل اے کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کر رہی ہے۔ احتیاطی اقدامات کے تحت حکومت نے ان کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button