تلنگانہ

حیدرآباد _ دہلی روٹ پر اڈیشہ کی طرح ایک اور ٹرین حادثہ ہونے کا دھمکی آمیز خط _ ریلوے حکام اور پولیس چوکس

حیدرآباد _ 3 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں واقع ساؤتھ سنٹرل ریلوے  کے دفتر کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔ خط میں نامعلوم شخص نے ریلوے حکام کو خبردار کیا کہ جلد ہی ایک سنگین ٹرین حادثہ پیش آئے گا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ایک ہفتے میں اڈیشہ جیسا حادثہ ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی  خبردار کیا کہ یہ حادثہ حیدرآباد _  دہلی روٹ پر پیش آئے گا۔

 

مقامی میڈیا اور  ٹائمز ناو کی رپورٹ کے مطابق  ریلوے حکام کو گزشتہ ہفتے نامعلوم شخص سے یہ دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ چوکس حکام نے معاملہ پولیس کے علم میں لایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسی دوران حیدرآباد کی نارتھ زوڈ ڈی سی پی چندنادیپتی نے اس معاملے پر تصدیق کی کہ ریلوے حکام کو ایک وارننگ لیٹر ملا ہے۔ریلوے حکام نے  انہیں تین دن  پہلے اس کی اطلاع دی تھی ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ خط کہاں سے آیا۔

 

واضح رہے کہ 2 جون کو  اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا ریلوے اسٹیشن پر ایک سنگین ٹرین حادثہ پیش آیا۔ جہاں تین ٹرینوں کے حادثوں میں 280 سے زائد افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس حادثے کے چند دن بعد  ریلوے حکام کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے سے ہلچل مچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button