دبنگ 3 میں بھی سلمان خان اور سوناکشی سنہا

سلمان خان کی دبنگ سیریز میں ایک بار پھر ان کے ساتھ پردے پر سوناکشی سنہا نظرآئیں گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور سوناکشی نے دبنگ اور دبنگ 2 میں کام کیا تھا اس کے بعد یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ ان دونوں کے درمیان اختلافات ہوگئے اسی لئے اگلی فلم میں سلمان خان کے ساتھ پرینیتی چوپڑا کام کریں گی۔ لیکن فلمساز و سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے میڈیا کو بتایا کہ دبنگ 3 میں کامیاب جوڑی سلمان خان اور سوناکشی سنہا ہی کام کریں گے۔