جگتیال ضلع میں کچرہ سڑک پر پھینک کر گاوں والوں کا انوکھا احتجاج

ضلع جگتیال کے تماپورگاوں میں رہنے والوں نے انوکھا احتجاج کیا۔ان افراد نے ان کے گاوں میں ڈمپنگ یارڈ نہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کچرا منتقل کرنے والے آٹو ٹرالی کو قومی شاہراہ پر روک کر اس سے کچرے کو سڑک پر ڈال دیا اور احتجاج کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈمپنگ یارڈ سے کئی افراد مختلف امراض کے شکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کو کئی مرتبہ اس جانب توجہ دلائی گئی تاہم ان کی باتوں کو نظرانداز کردیاگیا۔کچرے کو سڑک پر پھینک دینے سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ کنڈاگٹو میں ایسے ڈمپنگ یارڈ لگائے گئے تھے جس سے بدبوآرہی ہے اور کئی افراد امراض کے شکار ہورہے ہیں۔