خودکشی مسئلہ کا حل نہیں , حیدرآباد میں بائیک ریالی

خودکشی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے اس نعرے کے ساتھ حیدرآباد میں آج بائیک ریالی نکالی گئی۔ جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی نے کے بی آر پارک کے پاس اس ریالی کو جھنڈی دکھائی۔ او موقع پر انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی پریشانی ہو تو اسے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اورمسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں لیکن اپنی قیمتی جان ضائع نہ کی جائے۔ یہ ریالی بریک ایڈوینچر نامی تنظیم کی جانے سے نکالی گئی جس میں پہلی خاتون بائیک رائیڈر ثنا اقبال نے بھی حصہ لیا۔ آئے دن معمولی باتوں پرخودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر لوگوں کو زندگی سے پیار کرنے کا درس دیتے ہوئے یہ ریالی نکالی گئی۔