انٹرٹینمنٹ

مسلم نمایندہ کو کابینہ میں شامل کرنے چندرابابونائیڈو کا اعلان

چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو نے ریاستی کابینہ میں ایک مسلم نمایندہ کو شامل کرنے کااعلان کیا ہے وجے واڑہ کے گاندھی ویمنس کالج گراونڈ میں ریاست کے مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے نائیڈو نے کہا کہ تلگودیشم حکومت مسلمانوں کی ترقی و بہبود کی پابند عہد ہے 4 فیصد مسلم تحفظات کو یقینی بنانے کے لئے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے.اس کے لئے کتنی بھی رقم خرچ کرنے تیار ہیں چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے اوقافی جائیدادوں کا تحفظ کیا جاے گا.مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے.ہر شعبہ میں مسلمانوں کو آگے لے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے.امام کو ہر ماہ 5 ہزار روپیے اور موذن کو 3 ہزار روپیے ادا کئے جائیں گے.وجے واڑہ اور کڑپہ میں حج ہاوز تعمیر کیا جاے گا.کرنول میں اردو یونیورسٹی اور کڑپہ میں مولانا آزاد یونیورسٹی کا مرکز قائم کیا جاے گا.بجٹ میں مسلمانوں کو 700 کروڑ مختص کئے گئے. مستقبل میں امکنہ اور روزگار سے مربوط کرنے کی ذمداری حکومت کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button