سڑکوں کی مرمت کے لئے فنڈس جاری کرنے جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کی حکومت سے درخواست

حیدرآباد _ جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے شہر جگتیال میں مشن بھگریتا کے پائپ لائن کی تنصیب سے تباہ ہونے والے سڑکوں کی مرمت کے لیے فنڈس جاری کرنے کی حکومت سے درخواست کی ہے ریاستی اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ جگتیال ضلع بننے کے بعد تیزی سے ترقی کررہا ہے مشن بھگریتا کے پائپ لائن کی تنصیب سے شہر کے کئی سڑکیں خراب ہوگئی ہیں اس کی مرمت کے لئے فنڈز جاری کریں۔