اوٹکور میں ابتداٸی مجلس کے انتخابات

 

اوٹکور:(اردو لیکس۔محمد وسیم) نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی ہدایت پر اوٹکور منڈل کے ابتداٸی مجلس انتخابات کل بروز اتوار سہ پہر 4 بجے اوٹکور مستقر میں زیر نگرانی جناب سید عبدالحق نذیر انچارج شعبہ تنظیم کل ہند مجلس اتحادالمسلمین منعقد ہوٸے۔جس میں اوٹکور منڈل صدر کے طور پر عبدالمنیر و اوٹکور ٹاٶن صدر محمد پاشاہ حسن آباد کو منتخب کیا گیا۔اس موقع پر جناب جابر بن سعید الجابری انچارج مجلس اتحادالمسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر نے نو منتخب صدور کو مبارکباد دیتے ہوٸے شال پوشی و گلپوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر جناب ذاکر صاحب ایڈوکیٹ مجلس یوتھ صدر محبوب نگر، محمد اسماعیل مجلس کونسلر اوٹکور،حافظ عبدالرحمن،محمد رفیع پورلہ کے علاوہ مجلس کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔