انٹر نیشنل

سعودی نیشنل ڈے۔ ملک مین جشن کا ماحول۔ دو دن کی تعطیل

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کا قومی دن آج ہفتہ ۲۳ ستمبر کو منایا جارہا ہے۔ جمعہ کی رات سے ہی سے عوام میں بے پناہ جوش و خروش دیکھا گیا۔ نوجوان اپنی گاڑیوں پر بڑی سائز کے قومی پرچم لگاکر سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔

 

بڑی عمارتیں، سڑکیں اور بازار رنگ برنگ کے روشنیوں سے جگمگا رہے ہین۔ ایر لائین سے لیکر چھوٹی دکان کے تاجرون نے نیشنل ڈے ڈسکاؤنٹ آفرز دئیے ہوئے ہیں۔ ہفتہ ۲۳ ستمبر چونکہ چھٹی والے دن ہے

 

اس لئے حکومت نے اتوار کے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح عوام کو مسلسل تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کام سے چھٹی ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button