تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلے

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلہ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق کریسنٹ پبلک اسکول قدرت نگر فاران محلہ میں بتاریخ ١٣ اکٹوبر ٢٠٢١ بروز چہار شنبہ صبح ساڑھے دس تا بارہ بجے تک تحریری مقابلہ رکھا گیا ہے جن میں تین گروپس بنائے گئے ہیں پہلا گروپ پانچویں جماعت تا ساتویں جماعت ہے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس سنتیں تحریر کرنا ہے دوسرا گروپ آٹھویں جماعت تا دسویں جماعت ہے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چالیس اخلاق تحریر کرنا ہے تیسرا گروپ انٹرمیڈیٹ تا پوشٹ گریجوایشن ہے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے متعلق تحریر قلمبند کرنا ہے،مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرات پر ربط کر کے یا واٹس ایپ میسیج کر کے تحریری مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔9642343786,7780456768,8886612302,9391309783,9618824575