پداپلی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم تحریری مسابقہ کا کامیاب انعقاد

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد۔تفصیلات کے مطابق کریسنٹ پبلک اسکول قدرت نگر فاران محلہ میں بتاریخ ١٣ اکٹوبر ٢٠٢١ بروز چہار شنبہ صبح ساڑھے دس تا بارہ بجے تک تحریری مقابلہ رکھا گیا ہے جن میں تقریبا تین سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی ہے جس میں تین گروپس بنائے گئے ہیں پہلا گروپ پانچویں جماعت تا ساتویں جماعت ہے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس سنتیں تحریر کرنا ہے دوسرا گروپ آٹھویں جماعت تا دسویں جماعت ہے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چالیس اخلاق تحریر کرنا ہے تیسرا گروپ انٹرمیڈیٹ تا پوشٹ گریجوایشن ہے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے متعلق تحریر قلمبند کرنا ہے،اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد استقام الدین صدر اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی نے کہاکہ تحریری مسابقہ کا مقصد طلبہ و طالبات کو سیرت النبی ﷺ سے واقفیت اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر اخلاق پر عمل پیرا ہونا ہے اور اس مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو آئندہ ہونے والے پروگرام میں قیمتی انعامات و اسنادات دیئے جائیں گے اس موقعہ پر سید وجہت اللہ عیاض آفاقی،امتیاز علی نصرت،مطہر صدر ٹرینڈ ٹیچرس کریمنگر ،عبد المجید اشتیاق،اظہار حسین،محمد استقام الدین صدر ٹرینڈ ٹیچرس پداپلی،انیسہ بیگم جنرل سکریٹری،گوہر،جعفر،نازیہ،فاہرہ،نظمہ،زیبہ،یاسمین،اسمہ،حمیدہ،محسن،عائشہ،دلشاد و دیگر موجود تھے۔