موبائیل فون نمبرس کو آدھار سے مربوط کروانے شہریوں کو مشورہ

 یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا(یو آئی ڈی اے آئی ) نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آدھار میں اپنا موبائل نمبر یا تو رجسٹر کروا لیں یا اسے اپڈیٹ کروالیں تاکہ سرکاری خدمات تک ان کی آن لائن رسائی آسان ہو سکے۔
یو آئی ڈی اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے کہا ہے کہ عوام گھر بیٹھے آن لائن مختلف سرکاری خدمات کا فا ئدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے آدھار کا استعمال کر کے جہاں کہیں بھی ہوں وہاں سے بھی اس طرح کی خدمات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن شہریوں نے آدھار انرولمنٹ کے دوران اپنا موبائل نمبر درج نہیں کرایا ہے یا آدھار میں اپنا موبائل نمبر اپڈیٹ نہیں کیا ہے ، انہیں بہتر مواصلاتی رابطے اور سرکاری خدمات تک رسائی کے لئے موبائل نمبر کو درج رجسٹر یا اپڈیٹ کر لینا چاہئے۔ آدھار پر مبنی او ٹی پی شناخت کے ذریعے شہری آن لائن طریقے سے بڑی آسانی کے ساتھ سرکاری خدمات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔