یکم جون تا 31 جولائی ہندوستان میں ہوئی اوسط سے 6 فیصد زاید بارش

ہندوستان میں یکم سے 30 جون تک ہونے والی بارش کی مقدار منفی 11 فیصد کم، یکم سے 31 جولائی تک لانگ پریڈ ایوریج (ایل پی اے) سے 7 فیصد زائد اور یکم جون سے 31 جولائی 2016 تک ایل پی اے سے نہ تو کم رہی اور نہ ہی زیادہ رہی۔ جبکہ شمال مغربی ہندوستان میں یکم سے 30 جون 2016 تک ایل پی اے سے 7 فیصد کم بارش ہوئی جبکہ یکم سے 31 جولائی تک ہونے والی بارش ایل پی اے سے 9 فیصد زائد رہی اور یکم جون سے 31 جولائی 2016 تک کی مدت میں ہونے والی بارش کی مقدار 6فیصد زائد رہی۔وسطی ہندوستان کے علاقے میں یکم جون سے 30 جون تک کی مدت کے دوران ہونے والی مانسون کی بارش ایل پی اے سے 17 فیصد کم ، یکم سے 31 جولائی تک کی مدت کے دوران ایل پی اے سے 18 فیصد زائد اور یکم جون سے 31 جولائی 2016 تک کی مدت میں ایل پی اے سے 6 فیصد زائد بارش ہوئی۔