جے آر انسٹیٹوٹ آف اسکل ڈیولپمنٹ ماناکنڈور کی جانب سے علماء و حفاظ کےلئے مفت کمپیوٹر کورسس

*جے آر انسٹیٹوٹ آف اسکل ڈیولپمنٹ ماناکنڈور کے تحت اور جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر کے بحسن تعاون بنیادی کمپیوٹر کی تعلیم کے ساتھ ایم. ایس. آفس، ویب ڈیزائننگ کورسس کا آغاز.*

محمد مجاھد پاشاہ پرنسپل جے آر ماڈل اسکول ماناکنڈور کی اطلاع کے بموجب علماء و حفاظ کےلئے مفت کمپیوٹر ٹریننگ کا آغاز مفتی محمد یونس صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر اور مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع کریمنگر کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے. یہ کورس چار ماہ کا رہیگا جس کے اختتام پر تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کا سرٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا.

اس موقع پر حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری،محمد محسن وائز پرنسپل کے علاوہ اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی. مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر 9989737017، 9949205395 ربط کریں.