شکاگو سے حیدرآباد واپسی کے دوران انتقال

شکاگو سے حیدرآباد واپسی کے دوران انتقال
حیدرآباد 20اکتوبر(راست) جناب محمد نظام الدین ساکن اکبر باغ ملک پیٹ ولد جناب محمد رفیع الدین مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنذنٹ اگریکلچر ل یونیورسٹی کا شکاگو (امریکہ) سے حیدرآباد واپسی کے دوران 19- اکتوبرکو مسقط میں انتقال ہوگیا وہ جناب محمد جمال الدین صاحب مرحوم موظف محکمہ پولیس و انعامدار بھینسہ کے نبیرہ اور جناب محمد نظر حسن مرحوم(نظام آباد ) کے داماد تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علا۔وہ دو فرزندان محمد حماد الدین سول انجینئرحال مقیم شکاگو،محمد فواد الدین حال مقیم نیوجرسی اور ایک دختر شامل ہیں نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق مرحوم کے برادران محمد وسیم الدین سے فون 9848811209پر یا جناب محمد ضیاء الدین چیف انجینئر مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآباد سےفون 9704567437
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے