حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں پوچھنے والے نوجوان کی ایک رکن اسمبلی نے پٹائی کردی _ ویڈیو وائرل

نئی دہلی _ حلقہ میں انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں پوچھنے پر ایک نوجوان کو اس کے رکن اسمبلی نے تپھڑ رسید کرکے اس کی پٹائی کردی ۔چونکا دینے والا یہ واقعہ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں پیش آیا۔ یہ ویڈیو اب وائرل ہوگیا ہے ۔ جو حکمران جماعت کے لیے درد سر بن گیا۔

 

ویڈیو میں ضلع پٹھان کوٹ کے بویا حلقہ کے رکن اسمبلی جوگندر پال نے مقامی طور پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔ جیسے ہی رکن اسمبلی نے اپنی تقریر شروع کی ، ایک نوجوان نے قریب آ کر پوچھا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں  کہ حلقے میں کیا ترقی ہو رہی ہے؟  نوجوان کے سوال کا جواب دینے کے بجائے مشتعل رکن اسمبلی نے نوجوان کے گال پر تھپڑ رسید کیا۔ اس کے علاوہ وہاں موجود پولیس اور دیگر قائدین نے بھی اس نوجوان کی پٹائی کردی ۔

 

ریاست کے وزیر داخلہ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کو ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے۔ ہم عوامی نمائندے ہیں ، ہمیں عوام  کی خدمت کے لیے تیار رہنا چاہئے