ہند- پاک سرحد پر 340 کلومیٹر خاردار تار لگانے کی منظوری

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں جناب ونود لکھا ماشی چھاودا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے گجرات کے بانس کانٹھا، پٹن اور کچ  خطے  میں ہند۔ پاکستان سرحد پر 340 کلومیٹر علاقے میں خاردار تار بچھانے کے کام کو منطوری دے دی ہے۔ اس میں سے 280 کلومیٹر علاقے میں خاردار تار بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔