دارالعلوم کھمم میں علماء و حفاظ کی خصوصی نشست _ مولانا مفتی عفان قاسمی شیخ الحدیث جامعہ امروہہ یو پی کا خطاب

موجودہ پرفتن حالات میں امت کی رہنمائی کرنا علماء کی اہم ذمداری علماء قوم و ملت کے اہم سرمایہ علماء کا کام ہی امت کی اصلاح ہیں ان خیالات کا اظہار مسجد عزیز ملت رحمت اللہ احاطہ دارالعلوم کھمم میں منعقدہ کھمم ضلع کے علماء و حفاظ کے خصوصی نشست سے مولانا مفتی عفان قاسمی شیخ الحدیث جامعہ امروہہ یو پی نے کیا۔

 

مفتی عفان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کے موجودہ پرفتن دور میں علماء کی یہ ذمداری ہے کے عوام کی اصلاح کے لئے اپنے آپ کو وقف کرے اسلیے کے علماء انبیاء کے وارث ہیں آج امت مسلمہ کو کیے چالنجس کا سامنا ہے ایسے دورمیں علماء امت کے منکرات پر حکمت عملی کے ساتھ نکیر کریں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرب قیامت کے علامتوں میں سے یہ بھی ایک علامت ہو گی کے قیامت کے قریب علماء منکرات پر نکیر کرنا چھوڑ دے گے

مفتی صاحب نے اپنے کلیدی خطاب کو جاری رکھتے احادیث کے حوالے سے کہا کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ جو لوگوں کی خیر خواہی کے لئے کام کرے اور بترین لوگ وہ ہیں جو آپس میں بغض اور عناد تعصب رکے مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مسجد و منبر سے ہدایت کے باٹنے کام اور امت کے لئے خیر خواہی کا کام کر نا ہی علماء کا فرض ہے اس موقع پر دارالعلوم کھمم کے دو طلباء کے تکمیل حفظ قرآن پر حضرت مفتی صاحب نے دعاء کی مولانا محمد سعید احمد قاسمی صدر جمیعت العلماء ضلع نے اجلاس کی صدارت اجلاس میں شہر کھمم کے کثیر علماء کی تعداد شریک تھے مفتی عفان صاحب کے دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا