دارالعلوم عزیزیہ دہی گاؤں منڈل بیلا ضلع عادل آباد کا 26 اکتوبر کو دسواں سالانہ عظیم الشان جلسہ

قاری احمد علی فلاحی گجرات کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

عادل آباد میں ملک ہندوستان کی مایہ ناز شخصیت شیرین بیان مقرر شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی مہتمم جامعہ فیض سلیمانی سورت گجرات کی 26 اکتوبر کو دارالعلوم عزیزیہ دہی گاؤں کے دسویں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام و دستاربندی حفاظ کرام بعنوان "عظمت قرآن و عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم” بحیثیت مہمان خصوصی شرکت آوری ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ناظم مدرسہ ہٰذا مولانا محمد اکبرالدین حسامی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔مولانا اکبرالدین حسامی نے مزید بتایا کہ صدر تنظیم الائمہ حافظ منظور احمد کی صدارت میں جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔دارالعوم عزیزیہ دہی گاؤں گذشتہ کئی سالوں سے عادل آباد کے بیلا منڈل و اطراف میں امت کے نونہالوں کو باصلاحیت اساتذہ کے ذریعہ علم دین سے آراستہ کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے 26 اکتوبر 2021 بروز منگل بوقت بعد عشاء بمقام احاطہ دارالعلوم عزیزیہ دہی گاؤں بیلا منڈل ضلع عادل آباد تشریف لاکر مہمان علماء اکرام کے خطاب سے استفادہ کرنے اور منتظمین کی ہمت افزائی کرنے کی پر زور اپیل کی ہے۔