کریم نگر میں سنی مرکزی میلاد کمیٹی کے ذمداروں کی جانب سے سرکل انسپکٹر نگیش کی گلپوشی

کریم نگر میں سنی مرکزی میلاد کمیٹی کے ذمداروں نے کریم نگر ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی ۔اور میلاد النبی کے موقع پر جلوس میں فراہم کردہ سیکورٹی پر اظہار تشکر کیا۔

حافظ عبدالقدیر قادری نائب صدر کمیٹی نے سرکل انسپکٹر ون ٹاؤن اے۔ نکیش کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر حافظ یوسف معزالدین قادری صدر کمیٹی، مولانا عبدالقیوم ضیائی، مولانا ابوالکلام مصباحی، جناب سید حبیب الدین قادری، جناب سید ریاض قادری، جناب سہیل رضوی (ٹی آر ایس) اور دیگر موجود تھے۔