وزیر فینانس ای راجندر کے قافلہ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

تلنگانہ کے وزیر فینانس ای راجندر کے قافلہ میں شامل پارٹی کارکنوں کی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ریاستی وزیر کریمنگر کے دورہ پر ہیں اورآج وہ اپنے قافلے کے ساتھ کریم نگر سے پوچم پاڈ جارہے تھے کہ راستہ میں میٹ پلی کے پاس کورٹلہ کے رکن اسمبلی کی قیامگاہ کے پاس اچانک وزیر کی گاڑی روکی گئی اس وقت ان کے قافلے میں شامل کارکنوں کی 3 گاڑیاں اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کی وجہہ سے ان گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔